11 سالہ بچی کو بچانے والا پاکستانی نوجوان عبداللہ ، برطانوی جج کی تعریف

11 سالہ بچی کو بچانے والا پاکستانی ، برطانوی جج بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

عبداللّٰہ کو عوامی فنڈز سے 1 ہزار پاؤنڈ انعام دینے، حملہ آورکو ہائی سیکیورٹی مینٹل ہاسپٹل میں رکھنے کا حکم

11 سالہ بچی کو بچانے والا پاکستانی نوجوان  عبداللہ ، برطانوی جج نے بھی تعریف کردی ۔  پاکستانی نوجوان نے  گزشتہ برس اگست میں بچی کو مسلح حملہ آور شخص  سے بچایا تھا۔

حملہ آور شخص 11 سالہ بچی پر چاقو سے حملہ کرنا چاہتا تھا۔ مگر پاکستانی نوجوان نے اس کی یہ کوشش ناکام بنا دی۔

برطانوی جج نے عبداللّٰہ کو عوامی فنڈز سے 1 ہزار پاؤنڈ انعام دینے اورحملہ آور پون پنٹارو کو ہائی سیکیورٹی مینٹل ہاسپٹل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ لیسٹر اسکوائر میں عبداللّٰہ دکان پر بطور سیکیورٹی گارڈ کام کرتا ہے ۔ بچی کی چیخیں سن کر وہ اُسے حملہ آور سے بچانے میں کامیاب ہوئے۔

عبداللّٰہ نے پولیس کے آنے تک حملہ آور کو دیگر گارڈز کے ساتھ قابو کیے رکھا تھا۔ پولیس نے پہنچ کر حملہ آور کو گرفتار کرلیاتھا۔

Related posts

جعلی آئی ڈیز سے تنگ بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر مداحوں کو خبردار کردیا

وینٹی لیٹر سے وہیل چیئر تک؛ نمرہ خان نے اپنے مشکل ترین وقت کی داستان سنادی

معروف یوٹیوبر جنید اکرم کا 6 سالہ بیٹے سے ملنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ