خواجہ آصف نے مفی شمائل ندوی کی ویڈیو شیئر کردی ، جاوید اخترکی چھترول
بھارت میں ایسے نام نہاد لبرلز کو لوگ کرائے پر رہائش دینے کے لیے بھی تیار نہیں، وزیر دفاع
خواجہ آصف نے مفی شمائل بدوی کی ویڈیو شیئر کردی، جاوید اخترکی چھترول کر ڈالی۔ وزیر دفاع نے نام نہاد بھارتی ادیب کی گفتگو پر طنزیہ ردعمل ظاہر کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خواجہ محمد آصف نے جاوید اختر اور مفتی شمائل ندوی کی خدا کے وجود پر گفتگو کا ایک کلپ شیئر کیا۔
اس پر تبصرے میں وزیر دفاع نے کہا کہ معذرت خواہ لبرل، ہندوتوا کے زیرِ اقتدار بھارت میں اپنے وجود کا جواز پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت میں ایسے نام نہاد لبرلز کو لوگ کرائے پر رہائش دینے کے لیے بھی تیار نہیں۔
خواجہ آصف کی پوسٹ میں شامل ویڈیو کلپ میں بھارت میں ہوا ایک مباحثہ دکھایا گیا۔ جس میں مسلمان عالمِ دین نے بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کو لاجواب کر دیا تھا۔
یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ جس پرصارفین کی جانب سے بھی مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں ۔
Apologetic liberals, trying to justify their existence in Hindutva ruled India, where people are not even ready to give them rental accommodation. pic.twitter.com/tjPN9QWgsb
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 20, 2025
