Table of Contents
ٹیلر سوئفٹ کی ڈاکیومینٹری سیریز ، آخری 2 اقساط کا انتظار ختم
سیریز کی آخری 2 اقساط اب 26 دسمبر کے بجائے 23 دسمبر کو ریلیزہوگی، ڈزنی پلس کا اعلان
ٹیلر سوئفٹ کی ڈاکیومینٹری سیریز ، آخری 2 اقساط کا انتظار ختم ہوگیا ۔ امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ کی ڈاکیومینٹری سیریز “دی اینڈ آف این ایرا” کی آخری دو اقساط ریلیز ہونا باقی ہے۔
ان اقساط کے شیڈول میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ڈزنی پلس نے اعلان کیا ہے کہ سیریز کی آخری 2 اقساط اب 26 دسمبر کے بجائے 23 دسمبر کو ریلیزہوگی۔
مداح کرسمس سے قبل اس سے لطف اندوز ہو سکیں ۔ اس اعلان کے ساتھ ہی شائقین کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔
کیونکہ یہ اقساط دنیا بھر میں مداحوں کے لیے ایک خصوصی تحفے کے طور پر پیش کی جا رہی ہیں۔
قبل ازیں ڈزنی پلس نے صرف یہ بتایا تھا کہ سیریز کی پہلی 2 اقساط 12 دسمبر کو ریلیز ہوں گی۔ جبکہ باقی اقساط آئندہ ہفتوں میں 2، 2 کی صورت میں پیش کی جائیں گی۔
تاہم نئے شیڈول سے سوئفٹیز کو کرسمس کی تقریبات اور خاندانی مصروفیات سے لطف اٹھانے کا موقع ملے گا ۔
ڈاکیومینٹری کا دلچسپ آغاز
دریں اثنا ٹیلر سوئفٹ کی ڈاکیومینٹری سیریز 12 دسمبر کی رات ڈزنی پلس پر پیش کی گئی۔جس میں سوئفٹ کے ریکارڈ توڑ ایراز ٹور کی جھلکیاں دکھائی گئیں۔
اس سیریزمیں سوئفٹ کے البم دی ٹورچرڈ پوئٹس ڈیپارٹمنٹ کے پہلو بھی شامل ہیں۔سوئفٹ نے بتایا کہ ایراز ٹور کا خیال انہیں اس وقت آیا جب وہ دو ناخوشگوار حالات سے گزر رہی تھیں۔
ایک مسئلہ ان کی میوزک کیٹلاگ کا فروخت ہو جانا تھا۔جسے واپس حاصل کرنے کے لیے انہوں نے اپنے البمز دوبارہ ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔
علاوہ ازیں دوسرا سبب کورونا وبا تھا، جس نے پوری دنیا کو متاثر کیا۔
