کراچی ورلڈ بک فیئر میں 50 فیصد تک رعایتی قیمت پر کتابوں کی فروخت

کراچی ورلڈ بک فیئر میں 50 فیصد تک رعایتی قیمت پر کتابوں کی فروخت

کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری پانچ روزہ کراچی ورلڈ بک فیئر 22 دسمبر بروز پیر تک جاری رہے گا

کراچی: کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری پانچ روزہ کراچی ورلڈ بک فیئر (کے ڈبلیو بی ایف) کے دوسرے روز بھی شائقینِ کتب کا زبردست رش دیکھنے میں آیا۔

صبح سے ہی اسکولوں، کالجوں، جامعات اور مدارس کے طلبہ کے ساتھ ساتھ مذہبی، سماجی، ادبی اور صحافتی شخصیات نے کتب میلے کا رخ کیا اور اپنی پسند کی کتابیں خریدیں۔

پبلشرز اور بک سیلرز کی جانب سے کتابیں 30 سے 50 فیصد تک رعایتی قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں، جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

کراچی ورلڈ بک فیئر میں شائقین کی سہولت کے لیے نجی بینک کی جانب سے اے ٹی ایم وین بھی فراہم کی گئی ہے جو میلے کے آخری دن تک موجود رہے گی، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمبولینس اور فوری طبی امداد کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

کتب میلے میں آنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ کراچی ورلڈ بک فیئر شہر کی پہچان بن چکا ہے اور کمپیوٹر کے جدید دور میں بھی کتاب کی اہمیت کم نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ میلہ علم کی پیاس بجھانے کا ذریعہ ہے اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ شہر قائد کے لوگ آج بھی علم و ادب سے گہری محبت رکھتے ہیں۔

شائقینِ کتب نے بتایا کہ اس بک فیئر میں کتابیں رعایتی قیمت پر دستیاب ہوتی ہیں، اسی لیے وہ پورا سال اس میلے کا انتظار کرتے ہیں اور اپنے بچوں کو بھی یہی یقین دلاتے ہیں کہ کتب میلے میں ان کی پسند کی کتابیں خریدی جائیں گی۔

واضح رہے کہ کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری پانچ روزہ کراچی ورلڈ بک فیئر 22 دسمبر بروز پیر تک جاری رہے گا۔

Related posts

تصاویر میں: رہائشی دبئی میں عید الاضحی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے

متحدہ عرب امارات کا موسم: مناسب حالات، دبئی، ابوظہبی میں پرسکون سمندر