یشما گل کی نامناسب حرکت پر صارفین کی کڑی تنقید؛ ویڈیو وائرل

یشما گل کی نامناسب حرکت پر صارفین کی کڑی تنقید؛ ویڈیو وائرل

یشما گل کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔

پاکستان کی مشہور اداکارہ یشما گل اپنے بے باک بیانات اور منفرد انداز کی وجہ سے اکثر صارفین کی نظروں میں رہتی ہیں، تاہم ایک بار پھر یہ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار ہو گئی ہیں۔

حال ہی میں لاہور میں منعقد ہونے والے برائیڈل ویک میں شریک ہونے کے دوران یشما گل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ ایک شخص کو زور سے گلے لگاتی نظر آئیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کے لیے موضوع بحث بن گئی۔ صارفین نے اداکارہ کے اس رویے پر تنقید کی اور کہا کہ سلیبریٹیز نے شرم و حیا کی حدیں پار کردی ہیں۔

کئی لوگوں نے دعا کی کہ اللہ انہیں ہدایت دے اور وہ مناسب رویہ اپنائیں۔

یشما گل کی اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر کافی ردعمل دیکھنے کو ملا ہے اور ان کے انداز پر مختلف آراء سامنے آرہی ہیں۔

Related posts

فیصلہ کن میچ میں فتح کے لیے بھرپور کوشش کریں گے، سری لنکا مضبوط حریف ہے؛ سدرہ امین

نیلم منیر کی ‘بے بی بمپ’ کے ساتھ جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل

نازش جہانگیر نے خود کو ’خوبصورت‘ قرار دے دیا