سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد پھر گھٹ گئی

سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد پھر گھٹ گئی

فی تولہ سونا 900 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 54 ہزار 862 کا ہوگیا۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد پھر گھٹ گئی، آج فی تولہ نرخ میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 900 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 54 ہزار 862 کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 772 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 89 ہزار 970 روپے ہوگیا۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کم ہو کر 4325 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

اس کے علاوہ چاندی کی دس گرام قیمت بھی 44 روپے کمی سے 5871 روپے پر آگئی۔

Related posts

ایران جنگ نے امریکا کو مشکل میں ڈال دیا، میزائلوں کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہونے کا انکشاف

امریکا اور ایران کے درمیان بڑی بریک تھرو؟ 60 روزہ خفیہ ڈیل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

محمد بن راشد نے دبئی میں ذابیل مجلس میں عید الاضحی کے خیر خواہوں سے ملاقات کی