امریکی صدر نے 900 ارب ڈالر دفاعی پالیسی بل پر دستخط کردیے

امریکی صدر نے 900 ارب ڈالر دفاعی پالیسی بل پر دستخط کردیے

ٹرمپ نے ایک ایسے بل پر دستخط کیے جو امریکی فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافہ کرتا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 900 ارب ڈالر دفاعی پالیسی بل پر دستخط کردیے، دستخط کے بعد بل قانون بن گیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس اینا کیلی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ایک ایسے بل پر دستخط کیے جو امریکی فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی بی سی کا ٹرمپ کے 10 ارب ڈالر ہتکِ عزت کے مقدمے کا بھرپور دفاع کرنے کا اعلان

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بل امریکہ کے پیس تھرو اسٹرینتھ ایجنڈا اور گولڈن ڈوم کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام کے لیے فنڈز فراہم کرتا ہے۔

قانون سازوں کا کہنا ہے کہ نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ آنے والے سال کے لیے ملک کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے ترجیحی علاقوں کا تعین کرتا ہے۔

Related posts

پاکستانی زائرین کے لیے عراقی حکام نے سخت شرائط عائد کر دیں

نماز بھی پڑھی ہے یا نہیں؟ رجب بٹ کی زنجیر زنی پر مبنی ویڈیو پر صارفین کی تنقید

افغانستان کی سرزمین سے نکلنے والے مشہور آخری امریکی فوجی نے اچانک استعفی دے دیا