شہر قائد میں رات میں سردی، دن بدستور گرم

شہر قائد میں رات میں سردی، دن بدستور گرم

کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

شہر قائد میں راتیں سرد، دن میں بدستور گرمی برقرارہے،  تاہم آج مطلع صاف رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ  ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں سردیوں کے حوالے سے اہم پیش گوئی سامنے آگئی

شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت مشرقی سمت سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Related posts

فہد شیخ نے سینئر اداکار محمد احمد سے معافی مانگ لی

58 برس کی صائمہ نور کی شاندار فٹنس؛ مداح دنگ رہ گئے

ٹام کروز کی بیٹی نے اپنا ’سر نیم‘ کیوں ہٹایا؟ وجہ سامنے آگئی