تاریخی کامیابی، رکن اسمبلی آمنہ بتول کو فیفا میں عہدہ مل گیا

تاریخی کامیابی ، رکن اسمبلی آمنہ بتول کو فیفا میں عہدہ مل گیا

فیفا کی معزز ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ، وفاقی حکومت

تاریخی کامیابی، رکن اسمبلی آمنہ بتول کو فیفا میں عہدہ مل گیا۔ یہ پاکستان کی کھیلوں کے میدان ایک تاریخی کامیابی ہے ۔  

آمنہ بتول کو فیفا کی معزز ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی  حکومت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کیاہے ۔

 یہ تقرری پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی اور کھیلوں کی پیش رفت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ فیفا کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کی تجدید بھی ہے۔

مزید کہاگیا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت نے فٹبال کے فروغ کے عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔

آمنہ بتول کی تقرری سے پاکستان عالمی فٹبال میں ایک باوقار اور تعمیری رکن کے طور پر ابھرے گا۔

Related posts

جعلی آئی ڈیز سے تنگ بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر مداحوں کو خبردار کردیا

وینٹی لیٹر سے وہیل چیئر تک؛ نمرہ خان نے اپنے مشکل ترین وقت کی داستان سنادی

معروف یوٹیوبر جنید اکرم کا 6 سالہ بیٹے سے ملنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ