سونا مزید ہزاروں روپے مہنگا؛ فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

کراچی: ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جویلرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار 200 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 55 ہزار 762 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح دس گرام سونا بھی 1 ہزار 800 روپے اضافے کے بعد نئی تاریخی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار 742 روپے تک جا پہنچا۔

دوسری جانب 22 ڈالر اضافے سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4334 ڈالر ہو گئی۔

اس کے علاوہ دس گرام چاندی کی قیمت بھی 67 روپے کے اضافے کے بعد 5915 روپے پر جا پہنچی۔

Related posts

بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر سامعہ حجاب کو تنقید کا سامنا

رومانوی مناظر کی عکس بندی کب مشکل ہوتی ہے؟ علی انصاری نے بتادیا

آئمہ بیگ کا نیا گلیمرس لک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا