کراچی کے بلڈرز کو بیرون ملک سے بٹ کوائن کے ذریعے بھتہ طلب کیے جانے کا انکشاف

کراچی کے بلڈرز کو بیرون ملک سے بٹ کوائن کے ذریعے بھتہ طلب کیے جانے کا انکشاف

چیئرمین آباد نے بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کے لیے فیلڈ مارشل سے اپیل کردی۔

کراچی : شہر قائد میں بلڈرز کو بیرون ملک سے بٹ کوائن کے ذریعے بھتہ طلب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو بڑی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کو لینے پڑوسی ملک چلیں ہم ساتھ جانے کے لئے تیار ہیں۔

چیئرمین آباد حسن بخشی کا کہنا تھا کہ اب بٹ کوائن کے ذریعے بھی بھتہ طلب کیا گیا ہے، ہم فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اپیل کرتے ہیں اب بہت ہوگیا ہم بے بس ہیں ان بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم 15 جنوری تک انتظار کریں گے کہ کیا کارروائی ہوئی بصورت دیگر کاروبار بند کردیں گے جب کہ دھرنا اور احتجاج سمیت دیگر آپشن پر بھی غور کررہے ہیں۔

بھتے کی کال اور پرچی ملنے پر سینئر نائب چیئرمین آباد سید افضل حسین نے کہا کہ نہ بھتہ دوں گا اور نہ کراچی چھوڑوں گا۔

سابق چیئرمین محسن شیخانی نے کہا کہ حکومت کا کام بھی ہم کررہے ہیں جس ملک سے بھتہ کے لئے کالز آرہی ہیں اسے خط لکھ رہے ہیں۔

Related posts

GDMO نے نئی بین الاقوامی میڈیا بریفنگ سیریز کا آغاز کیا جو عالمی میڈیا کو دبئی کے اہم شعبوں کو تشکیل دینے والے رہنماؤں سے جوڑتا ہے۔

حماس کا 20 سال بعد غزہ حکومت سےدستبرداری کا اعلان

اقوام متحدہ کا امریکا اور ایران سے کشیدگی کم کرکے مذاکرات بحال کرنے کا مطالبہ