کراچی میں زلزلے کےجھٹکے محسوس، شدت 5.2 ریکارڈ

کراچی میں زلزلے کےجھٹکے محسوس، شدت 5.2 ریکارڈ

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے یہ جھٹکے رات 12 بج کر 52 منٹ پرمحسوس کیے گئے

کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے جھٹکے اسکیم 33، گلشن معمار، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد میں محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: زلزلے کیوں آتے ہیں؟

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے یہ جھٹکے رات 12 بج کر 52 منٹ پرمحسوس کیے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2  اور زیر زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی، جبکہ زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال مغرب میں 87 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

Related posts

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

ویلز سے ڈرا کے بعد پاکستان کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات معدوم