آسٹریلوی وزیراعظم کا ہتھیاروں سے متعلق قوانین سخت کرنے کا اعلان

آسٹریلوی وزیراعظم کا ہتھیاروں سے متعلق قوانین سخت کرنے کا اعلان

انتھونی البانیز نے کہا کہ حملہ آوروں میں سے ایک کے پاس 6 ہتھیار رکھنے کا لائسنس تھا

 کینبرا: آسٹریلیا کے وزیراعظم نے سڈنی واقعے کے بعد ہتھیاروں کےقوانین سخت کرنے سمیت دیگرضروری اقدامات کا اعلان کردیا۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی بیچ پر گزشتہ روز 2 افراد نے شہریوں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوئے اور 40 کے قریب زخمی ہیں۔

اس حملے کے بعد آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے ہتھیاروں کے قوانین سخت کرنے سمیت دیگر ضروری اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گن لائسنس ہمیشہ کے لیے نہیں ہونے چاہئیں۔

انتھونی البانیز نے کہا کہ حملہ آوروں میں سے ایک کے پاس 6 ہتھیار رکھنے کا لائسنس تھا، تاہم اب ہم ہتھیاروں کے قوانین سخت کرنے سمیت ہرضروری اقدام کے لیے تیار ہیں۔

سڈنی حملے پر آسٹریلوی وزیر داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ حملے میں ملوث شخص اسٹوڈنٹ ویزے پر آسٹریلیا آیا جبکہ اس کا بیٹا آسٹریلیا میں ہی پیدا ہوا۔

دوسری جانب سڈنی حملے پر آسٹریلیا میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

Related posts

دبئی فیوچر سلوشنز پروگرام متحدہ عرب امارات کی توسیع میں عالمی یونیورسٹی اسٹارٹ اپس کو آگے بڑھاتا ہے۔

ایران شکست مان لے تو بھی اسے فاتح کہیں گے، ٹرمپ امریکی میڈیا پر برس پڑے

ترکیہ میں فائرنگ؛ 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی