کراچی کی راتیں مزید سرد؛ کیا بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی کی راتیں مزید سرد؛ کیا بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں موسم کا تضاد برقرار ہے جہاں راتیں نسبتاً سرد جبکہ دن کے وقت گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

شہر میں اس وقت مشرقی سمت سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا مطلع صاف رہے گا اور آئندہ ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Related posts

پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار، آئی سی سی حکام پریشان

پاکستان میں سونے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، مزید اضافہ متوقع

پاکستان قومی ہاکی ٹیم پرو لیگ کے دوسرے راؤنڈ کے لیے آسٹریلیا روانہ