پشاور ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ آور دہشتگردوں کے نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی

پشاور ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ آور دہشتگردوں کے نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی

تفتیشی حکام کے مطابق خودکش حملہ آوروں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے۔

پشاور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق خودکش حملہ آوروں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے، ان خودکش حملہ آوروں نے پشاور میں چند دن تک قیام کیا تھا۔

اس حوالے سے تفتیشی حکام نے بتایا کہ حملہ آوروں نے قیام کے دوران شہر کے راستوں سے واقفیت حاصل کی۔

تفتیش کے مطابق خودکش جیکٹس اور رہائش کی فراہمی میں خودکش بمباروں کی سہولت کاری کی گئی تھی۔

تفتیشی حکام نے مزید بتایا کہ ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے سے متعلق اب تک 150 سے زیادہ افراد سے تفتیش کی جا چکی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پشاور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش دھماکا؛ 3 اہلکار شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

Related posts

اس موسم گرما میں تنہا پرواز: ایمریٹس 3,500 سے زیادہ نوجوان مسافروں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

متحدہ عرب امارات کا موسم: دبئی آج 41 ڈگری سینٹی گریڈ کا تجربہ کرے گا، کیونکہ ہفتے کے آخر میں ساحل سمندر کے موافق حالات لاتے ہیں

دبئی پولیس نے دن کے وقت سیفٹی پرسیپشن انڈیکس پر 99.9% کے اسکور کے ساتھ عوامی تحفظ کی نئی تعریف کی