آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’پاک سرزمینیوں‘‘ جاری

آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’پاک سرزمینیوں‘‘ جاری

نغمہ میں معرکۂ حق کے دوران پاکستان کی مسلح فوج کی دفاع وطن کی شاندار عکاسی کی گئی ہے

آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا نغمہ ’’پاک سرزمینیوں‘‘ جاری کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے معروف گلوکار اسرار کی آواز میں  ’’پاک سرزمینیوں‘‘ کے عنوان سے نیا ملی نغمہ ریلیز کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا جاری کردہ نغمہ، تینوں مسلح افواج کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان بیان کرتا ہے۔

نغمہ میں معرکۂ حق کے دوران پاکستان کی مسلح فوج کی دفاع وطن کی شاندار عکاسی کی گئی ہے، جس میں خون کے آخری قطرے تک  وطن کے لیے قربانیاں دینے اور آگے بڑھتے رہنے کا عزم پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’میں اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں‘‘شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نیا نغمہ جاری

اس نئے نغمے میں بہادری، قربانی اور وطن کے وقار کا دلکش امتزاج شامل ہے، جس کے ذریعے سرحدوں کے محافظ پاک فوج کے جانبازوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

آسمانوں کی نگہبان پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات مندانہ کردار کو نغمہ میں خوبصورتی سے اجاگر کرنے کے ساتھ ملک کی بحری سرحدوں کی پاسبان پاک بحریہ کے شاندار کارناموں کو سراہا گیا ہے۔

نغمہ میں وطن سے محبت اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا جاری کردہ نیا ملی نغمہ قربانی اور تجدیدِ عہد وفا کا پیکر ہے۔

Related posts

معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز پر ٹول صرف امریکا عائد کرے گا، ٹرمپ

امریکا۔ایران مذاکرات آج؛ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی تقریب کا نام کیا رکھا؟

دبئی میڈیا یوتھ کونسل نے انور گرگاش ڈپلومیٹک اکیڈمی کے اسٹریٹجک ڈائیلاگ پروگرام میں شرکت کی