امریکا نے و ینز ویلا کے قریب تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا

امریکا نے و ینز ویلا کے قریب تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا

جہاز کا دہشتگرد تنظیموں کی مدد کرنے والے غیرقانونی شپنگ نیٹ ورک سے تعلق ہے۔

امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز کو قبضے میں لے لیا، جہاز کی شناخت ’THE SKIPPER‘ کے نام سے ہوئی ہے۔

اس حوالے سے امریکی اٹارنی جنرل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جہاز کا دہشتگرد تنظیموں کی مدد کرنے والے غیرقانونی شپنگ نیٹ ورک سے تعلق ہے، تیل بردار جہاز پر کئی سال سے پابندی عائد تھی۔

ایف بی آئی، ہوم لینڈ سیکیورٹی اور کوسٹ گارڈ نے محکمہ دفاع کی مدد سے جہاز کو قبضے میں لینے کے وارنٹ پر عمل درآمد کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس میدورو پر دباؤ بڑھانے کی مہم تیز کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  تیل بردار جہاز میں آگ بھڑک اٹھی

Related posts

جعلی آئی ڈیز سے تنگ بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر مداحوں کو خبردار کردیا

وینٹی لیٹر سے وہیل چیئر تک؛ نمرہ خان نے اپنے مشکل ترین وقت کی داستان سنادی

معروف یوٹیوبر جنید اکرم کا 6 سالہ بیٹے سے ملنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ