علی امین گنڈاپور کے 2 مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری

علی امین گنڈاپور کے 2 مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری

علی امین گنڈا پور ودیگر کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔

اسلام آباد کی  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے علی امین گنڈاپور کے 2 مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈا پور سمیت دیگر کیخلاف حقیقی آزادی مارچ کیسز پر سماعت کی۔

گزشتہ روز دونوں مقدمات کی سماعت کا حکمنامہ سامنے آگیا، جس کے مطابق علی امین گنڈا پور متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت پیش نہیں ہورہے۔

تاہم، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل ودیگر دونوں مقدمات سے بری ہوچکی ہیں جبکہ علی امین گنڈا پور ودیگر کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔

مزید پڑھیں: مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ مؤخر

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: آج بارش، گرد آلود ہواؤں اور کھردری سمندروں کی پیشن گوئی

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو