جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 15 منٹ پر آیا جبکہ اسکا مرکز ساحل سے تقریباً 44 میل (70 کلومیٹر) کے فاصلے پر زیر زمین تقریباً 33 میل کی گہرائی میں تھا

جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،  جاپان کے موسمیاتی ایجنسی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

جاپان کے موسمیاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں 10 فٹ تک اونچی سونامی لہروں کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

امریکہ کے جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 15 منٹ پر آیا جبکہ اسکا مرکز ساحل سے تقریباً 44 میل (70 کلومیٹر) کے فاصلے پر زیر زمین تقریباً 33 میل کی گہرائی میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تائیوان اور جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

جاپانی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق سونامی کے باعث سمندری لہروں کی اونچائی ساحلی علاقے کے بعض حصوں میں تقریباً 10 فٹ (3 میٹر) تک پہنچ سکتی ہے، جن میں ایواٹے، آؤموری اور ہوکائیدو کے کچھ علاقے شامل ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 33 افرادزخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ایک ماہ میں دوسرا بڑا زلزلہ ہے۔ گزشتہ ماہ شمالی پیسیفک خطے میں 6.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے بعد سونامی ایڈوائزری جاری کی گئی تھی۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: دبئی آج 41 ڈگری سینٹی گریڈ کا تجربہ کرے گا، کیونکہ ہفتے کے آخر میں ساحل سمندر کے موافق حالات لاتے ہیں

دبئی پولیس نے دن کے وقت سیفٹی پرسیپشن انڈیکس پر 99.9% کے اسکور کے ساتھ عوامی تحفظ کی نئی تعریف کی

DCT ابوظہبی نے امارات بھر میں سمر کیمپوں کے ساتھ منفرد تجربات سے پردہ اٹھایا