حماس کا بڑا اعلان، اسرائیلی قبضہ ختم ہونے ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کر دیں گے
ہمارے ہتھیار قبضے اور جارحیت کے وجود سے جڑے ہوئے ہیں، حماس چیف
حماس نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیلی فوج کا قبضہ غزہ پٹی سے ختم ہو جائے تو وہ اپنے ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہے۔
حماس کے چیف مذاکرات کار اور غزہ کے سربراہ خلیل الحیہ نے کہا کہ ہمارے ہتھیار قبضے اور جارحیت کے وجود سے جڑے ہوئے ہیں، اگر قبضہ ختم ہو گیا تو یہ ہتھیار ریاستی اتھارٹی کے حوالے کیے جائیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے ایک سوال کے جواب میں الحیہ کے دفتر نے وضاحت کی کہ وہ ایک خودمختار اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا حوالہ دے رہے ہیں۔
الحیہ نے مزید کہا کہ حماس اقوام متحدہ کی فورسز کو بطور علیحدگی افواج قبول کرنے کے لیے تیار ہے جو سرحدوں کی نگرانی اور غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کی ذمہ داری نبھائیں گی۔
تاہم انہوں نے یہ واضح کیا کہ وہ بین الاقوامی فورس کی اس تعیناتی کی مخالفت کرتے ہیں جس کا مقصد انہیں ہتھیاروں سے خالی کرنا ہو۔
