ٹرمپ کی خواہش پوری ، ’’ فیفا امن ایوارڈ‘‘ سے نواز دیا گیا

ٹرمپ کی خواہش پوری ، ’’فیفا امن ایوارڈ‘‘ سے نواز دیا گیا

تقریب میں امریکی صدر ٹرمپ خاتون اول میلانیا ٹرمپ اور ان کی بیٹی ٹفنی کے ساتھ شریک تھے

ٹرمپ کی خواہش پوری ، ’’ فیفا امن ایوارڈ‘‘ سے نواز دیا گیا ۔  یہ ایوارڈ انہوں ںے فیفا ورلڈ کپ کی قرعہ اندازی کے موقع پر حاصل کیا۔

اس تقریب میں امریکی صدر ٹرمپ خاتون اول میلانیا ٹرمپ اور ان کی بیٹی ٹفنی کے ساتھ شریک تھے۔

فیفا کے مطابق انعام کا مقصد “ان افراد کو انعام دینا ہے جنہوں نے امن کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں اور ایسا کرکے دنیا بھر کے لوگوں کو متحد کیا ہے

یہ بات فیفا کے صدر Gianni Infantino واشنگٹن ڈی سی کے کینیڈی سینٹر میں ایوارڈ سے نوازنے کے موقع پر کہی ۔

امریکی صدر نے خود کو “امن کا صدر” قرار دیا ہے۔ اس موقع پر ٹرمپ نے آٹھ جنگیں ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے، امن کے نوبل انعام کے لیے مہم چلانے میں مہینوں گزارے ہیں۔

امریکی صدر نے فیفا امن ایوارڈ کو اپنی زندگی کے بہترین میں لمحوں  میں ایک قرار دیا ۔ا نہوں نے کہا یہ میرے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے ۔ انہوں نے فیفا انتظامیہ اور تقریب میں شریک افراد کا شکریہ ادا کیا۔

انفینٹینو نے ٹرمپ کوامن کا نوبل انعام دینے کی  بھی حمایت کی۔ واضح رہے کہ  فیفا ورلڈ کپ 2026 کی مشترکہ میزبانی امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کریں گے۔

Related posts

وائٹ ہاؤس نے جنگ بندی کے ڈرافٹ سے متعلق ایرانی میڈیا کی رپورٹس کو من گھڑت قرار دے دیا

ویمنز ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز، پاکستان ٹیم ڈبلن میں ایکشن کے لیے تیار

خفیہ ڈرافٹ کی تفصیلات لیک؟ ایرانی رکن پارلیمنٹ کے دعووں نے عالمی سیاست ہلا دی