نیویارک ٹائمز نے صحافت پر عائد نئی امریکی پابندیوں کو چیلنج کر دیا

نیویارک ٹائمز نے صحافت پر عائد نئی امریکی پابندیوں کو چیلنج کر دیا

پینٹاگون کی پالیسی پہلی ترمیم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صحافیوں کی اس صلاحیت کو محدود کرتی ہے، امریکی اخبار

نیویارک ٹائمز نے صحافت  پر عائد نئی امریکی پابندیوں کو چیلنج کر دیا ۔ پینٹاگون کی میڈیا پر پابندیوں کی نئی پالیسی کے خلاف مقدمہ دائر کردیاگیا۔

نیویارک ٹائمز نے اختیار کیا ہے کہ یہ پالیسی آئین کے خلاف ہے۔  اخبار کی جانب سے عدالت سے اس کے نفاذ کو روکنے کی استدعا کی گئی ۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر صحافی ایسی کوئی معلومات شائع کرتے ہیں جو پینٹاگون نے منظور نہ کی ہو تو یہ پالیسی اہلکاروں کو کسی بھی وقت بغیر کسی واضح معیار کے ان صحافیوں کے بیجز فوری طور پر معطل اور بعد ازاں منسوخ کرنے کا اختیار دیتی ہے۔

نیویارک ٹائمز نے موقف اختیار کیاکہ پینٹاگون کی پالیسی پہلی ترمیم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صحافیوں کی اس صلاحیت کو محدود کرتی ہے۔

واضح رہے کہ  اے ایف پی، اے پی، فاکس نیوز اور نیویارک ٹائمز شامل نے اکتوبر کے وسط میں نئی پالیسی پر دستخط سے انکار کردیا تھا۔ جس کے نتیجے میں ان کی پینٹاگون اسناد منسوخ کردی گئیں۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے