دہشت گرد ملک دشمن کو ریاست نے ٹھوک بجاکر جواب دے دیا، فیصل واوڈا

دہشت گرد ملک دشمن کو ریاست نے ٹھوک بجاکر جواب دے دیا، فیصل واوڈا

اب نہ کوئی فرنٹ بچے گا، نہ کوئی بیک اور نہ کوئی سائیڈ، فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست نے دہشت گرد اور ملک دشمن عناصر کو بھرپور اور دوٹوک جواب دے دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن کے لیے کام کرنا سراسر ملک سے غداری کے مترادف ہے اور اگر کوئی انسان غداری کی تفصیل میں جائے تو لرز اٹھے۔

فیصل واوڈا نے اپنے سخت مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب نہ کوئی فرنٹ بچے گا، نہ کوئی بیک اور نہ کوئی سائیڈ۔ سڑک پر لتر، چھتر، ڈنڈا اور پٹا باندھا جائے گا۔

انہوں نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے کیسز، بھگوڑوں اور انٹرنیشنل وی لاگرز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب ایک ہی پیج پر رکھ کر ٹک ٹک کرکے جواب دیئے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیر سے پاکستان کا سورج آسمان کی بلندیوں پر جائے گا۔ کچھ لوگ ’’گندی نالی کے کیڑے‘‘ بن کر ترم خان بنے ہوئے تھے لیکن اب انہیں ان کی حیثیت کا احساس ہوچکا ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے جولائی کے لیے قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

مستقبل کی تشکیل کرنے والی قومی طاقت: نیشنل سروس میں بھرتی ہونے والے افراد نے ایکسپو دبئی میں اپنا پیشہ ورانہ سفر شروع کیا۔

متحدہ عرب امارات کا موسم: تیز ہواؤں اور خلیج عرب کے کھردرے ہونے کے ساتھ دھول کا الرٹ جاری کیا گیا۔