شہباز شریف کا ملائیشیا کے وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، حالیہ قدرتی آفت سے ہونے والی تباہی پر یکجہتی کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم ملائیشیا عزت مآب داتو سری انور ابراہیم سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں حالیہ قدرتی آفت سے ہونے والی تباہی پر یکجہتی کا اظہار کیا۔  

وزیراعظم نے پاکستان کی عوام اور حکومت کی جانب سے حالیہ سمندری طوفان کے باعث ہونے والی شدید بارشوں، سیلاب اور بھاری تودے گرنے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان اور املاک کے خسارے پر، ملائشین وزیراعظم سے دلی تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

وزیراعظم نے گفتگو کے دوران، ملائیشیا میں جان بحق افراد کے لیے تعزیت اور دیگر زخمیوں اور بے گھر ہونے والے شہریوں کی جلد صحت یابی کے لیۓ دعائیہ جذبات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم پاکستان نے اس مشکل گھڑی میں ملائشین عوام کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا اور  ملائیشیا میں جاری امدادی اور ریسکیو کی کارروائیوں میں پاکستان کی جانب سے ہر ممکن مدد کی پیشکش بھی کی۔

 مزید براں وزیراعظم نے کہا کہ ملائشین حکومت کو  پاکستان سے امدادی کارروائیوں میں جس قسم کی بھی معاونت درکار ہو گی پاکستان فراہم کرے گا۔

وزیراعظم ملائیشیا عزت مآب انور ابراہیم نے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہمدردی اور فکرمندی کے جذبات اور  رابطہ پاکستان اور ملائشیا کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔

Related posts

پاکستانی زائرین کے لیے عراقی حکام نے سخت شرائط عائد کر دیں

نماز بھی پڑھی ہے یا نہیں؟ رجب بٹ کی زنجیر زنی پر مبنی ویڈیو پر صارفین کی تنقید

افغانستان کی سرزمین سے نکلنے والے مشہور آخری امریکی فوجی نے اچانک استعفی دے دیا