پیپلزپارٹی کا پنجاب حکومت کی پیشکش قبول کرنے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا پنجاب حکومت کی پیشکش قبول کرنے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی نے پنجاب حکومت کو بورڈز، کمیٹیوں کیلئے نام اور لا افسران کیلئے نامزدگیاں بھجوا دیں ہیں

پیپلزپارٹی نے پنجاب حکومت کی پیشکش قبول کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ مل کر چلنے کیلئے حامی بھرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے پنجاب حکومت کی آفر قبول کرنے کی منظوری دیدی، جبکہ پیپلزپارٹی نے پنجاب حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے پنجاب حکومت کو بورڈز، کمیٹیوں کیلئے نام اور لا افسران کیلئے نامزدگیاں بھجوا دیں ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پی پی پنجاب حکومت کے ماتحت بورڈز، کمیٹیوں میں نمائندگی لے گی، پیپلزپارٹی کے نامزد وکلا پنجاب میں لا افسران تعینات ہوں گے۔

واضح رہے کہ سنیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے پیپلزپارٹی سے رابطہ کیا تھا۔

Related posts

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

ویلز سے ڈرا کے بعد پاکستان کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات معدوم