افغان مہاجرین کی واپسی؛ خیبرپختونخوا کے عوام کی وفاقی حکومت کو مکمل حمایت

افغان مہاجرین کی واپسی؛ خیبرپختونخوا کے عوام کی وفاقی حکومت کو مکمل حمایت

کے پی عوام کے مطابق وفاقی حکومت افغان مہاجرین کو باعزت طریقے سے واپس اپنے ملک بھیج رہی ہے۔

خیبر پختونخوا کے عوام نے افغان مہاجرین کی واپسی پر وفاقی حکومت کی مکمل حمایت کی اور غیرقانونی افغانیوں کے حوالے سے وفاقی حکومت کے فیصلے کو سراہا۔

کے پی عوام کی جانب سے کہا گیا کہ جتنے بھی غیر قانونی مہاجرین ہیں انہیں ان کے ملک واپس بھیجنا چاہیے، وفاقی حکومت نے اچھا فیصلہ کیا ہے کہ افغان مہاجرین کو نکال رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ واپس جانے والے افغان مہاجرین کو مختلف کیمپوں میں رکھا جارہا ہے اور تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، وفاقی حکومت کا افغان شہریوں کی واپسی سے متعلق فیصلہ نہایت مثبت اور قابلِ ستائش اقدام ہے۔

کے پی عوام کے مطابق وفاقی حکومت افغان مہاجرین کو با عزت طریقے سے واپس اپنے ملک بھیج رہی ہے، ہم نے 40 سال افغانیوں کی مہمان نوازی کی ہے اور انکا وزیر خارجہ بھارت سے مدد مانگ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا

شہریوں نے مزید کہا کہ حکومت سے درخواست ہے کہ افغان مہاجرین کو مزید وقت نہ دیں، یہ افغانی یہاں پر کاروبار کرتے ہیں اور ہمارا ماحول خراب کرتے ہیں، یہ 40 سال سے پاکستان کو کھا رہے ہیں اور تمام جرائم میں یہی افغانی ملوث ہوتے ہیں، جیسے دیگر ممالک میں حکومتی احکامات ملنے پرغیر قانونی لوگ چلے جاتے ہیں، افغانیوں کو بھی باعزت طریقے سے چلے جانا چاہیے۔

Related posts

بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر سامعہ حجاب کو تنقید کا سامنا

رومانوی مناظر کی عکس بندی کب مشکل ہوتی ہے؟ علی انصاری نے بتادیا

آئمہ بیگ کا نیا گلیمرس لک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا