اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان

لاہور: اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اعلان کے مطابق فرحان یوسف ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ عثمان خان نائب کپتان ہوں گے۔ ایونٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے، جہاں بھارت، کوالیفائر 1 اور کوالیفائر 3 شامل ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 12 دسمبر کو کوالیفائر 3 کے خلاف سیونز اسٹیڈیم میں کھیلے گا، جبکہ دوسرا میچ 14 دسمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف آئی سی سی اکیڈمی میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان کل سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارات کے مدمقابل ہوگا

تیسرا گروپ میچ 16 دسمبر کو کوالیفائر 1 کے خلاف شیڈول ہے۔ سیمی فائنلز 19 دسمبر اور فائنل 21 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں نائب کپتان عثمان خان کے علاوہ کھلاڑی عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، مومن قمر، محمد حذیفہ، محمد سیّام، محمد شایان، نقاب شفیق اور سمیر منہاس شامل ہیں۔

ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں سرفراز احمد منیجر و مینٹور، شاہد انور ہیڈ کوچ و بیٹنگ کوچ، راؤ افتخار باؤلنگ کوچ، منصور امجد فیلڈنگ کوچ، ابرار احمد ٹرینر، عبید اللہ فزیو اور علی حمزہ اینالسٹ کے طور پر شامل ہیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: تیز ہواؤں اور خلیج عرب کے کھردرے ہونے کے ساتھ دھول کا الرٹ جاری کیا گیا۔

خلیفہ فنڈ نے سائبرسیکیوریٹی اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے، تیز کرنے کے لیے خصوصی قومی پروگرام شروع کیا۔

MoFA نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے لبنانی جمہوریہ کے لیے سفر دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔