اردوان نے اسرائیلی حکومت کو کھری کھری سنا دی ، ڈو ٹوک پیغام دیدیا

اردوان نے اسرائیلی حکومت کو کھری کھری سنا دی ، ڈو ٹوک پیغام دیدیا

اسرائیل کی اشتعال انگیزیوں کے باوجود حماس جنگ بندی برقرار رکھے ہوئے ہیں, تقریب سے خطاب

اردوان نے اسرائیلی حکومت کو کھری کھری سنا دی ، ڈو ٹوک پیغام دیدیا۔ ترک صدر نے کہا ہے کہ اسرائیل بہانے بنا کر غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

یہ بات انہوں نے استنبول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل کی اشتعال انگیزیوں کے باوجود حماس جنگ بندی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ غزہ میں 16 ہزار 500 سے زائد طلبہ، 830 اساتذہ و تعلیمی عملہ، 193 سائنس دان و ماہرینِ تعلیم اور 270 سے زیادہ صحافیوں کو شہید کیا گیا۔

ارداوان نے کہاکہ غزہ میں 7 لاکھ 85 ہزار سے زیادہ طلبہ کو تعلیم کے حق سے محروم کر دیا گیا۔

ترک صدر کا کہناتھاکہ اسرائیل بہانے بنا کر غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ترکیہ غزہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے، دیرپا امن اور انسانی امداد کی فراہمی کے لئے ہرممکن کوشش کر رہاہے۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ ایک آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام تک دو ریاستی حل کا دفاع جاری رکھیں گے۔

Related posts

ایران امریکا ڈیل کی امید پر عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہوگیا

بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر سامعہ حجاب کو تنقید کا سامنا

رومانوی مناظر کی عکس بندی کب مشکل ہوتی ہے؟ علی انصاری نے بتادیا