روس نے دنیا کی سب سے بڑی میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کو بلاک کرنے کی دھمکی دے دی

روس نے دنیا کی سب سے بڑی میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کو بلاک کرنے کی دھمکی دے دی

روسی حکام اپنی سرکاری حمایت یافتہ میسیجنگ ایپ ’میکس‘ کو زور و شور سے فروغ دے رہے ہیں

روس اور عالمی ٹیک کمپنیوں کے درمیان کشیدگی نئی حدوں کو چھونے لگی ہے روسی حکومت نے دنیا کی سب سے بڑی میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کو مکمل طور پر بلاک کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق روس کی ریاستی کمیونیکیشن واچ ڈاگ نے سخت الفاظ میں کہا ہے کہ اگر واٹس ایپ نے روسی قوانین کے مطابق ڈیٹا شیئرنگ اور کرائم کنٹرول سے متعلق تقاضے پورے نہ کیے تو ملک بھر میں اس کی سروس ہمیشہ کے لیے بند کر دی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق اگست سے روس نے واٹس ایپ اور ٹیلیگرام پر کالنگ فیچرز محدود کر دیے تھے الزام ہے کہ غیر ملکی کمپنیوں نے دہشت گردی اور فراڈ کے کیسز میں معلومات دینے سے انکار کیا۔

دوسری جانب واٹس ایپ نے ماسکو پر لاکھوں روسی شہریوں کو محفوظ ذرائع ابلاغ سے محروم کرنے کا الزام لگایا ہے۔

اسی دوران روسی حکام اپنی سرکاری حمایت یافتہ میسیجنگ ایپ ’میکس‘ کو زور و شور سے فروغ دے رہے ہیں۔

مگر ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ ایپ شہریوں کی نگرانی کے لیے استعمال ہو سکتی ہے البتہ سرکاری میڈیا ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتا ہے۔

Related posts

مائیکل جیکسن نے مرنے کے 16 سال بعد بھی ایک اور تاریخی اعزاز حاصل کرلیا

شمالی کوریا نے جوہری پروگرام میں نئی پیش رفت کا اعلان کردیا

عراقی نائب وزیر تیل نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے، 40 جائیدادیں، کروڑوں ڈالر اور بھاری ہتھیار برآمد، ویڈیو دیکھیں