آئی ایم ایف کی شرائط؛ ایف بی آر نے ڈاکٹرز، بیوٹی پارلرز اور پینٹ سیکٹر کا آڈٹ شروع کر دیا

آئی ایم ایف کی شرائط؛ ایف بی آر نے ڈاکٹرز، بیوٹی پارلرز اور پینٹ سیکٹر کا آڈٹ شروع کر دیا

پہلے مرحلے میں کراچی،لاہور،اسلام آباد میں 250 مہنگے ڈاکٹرز کی آمدن کا آڈٹ ہوگا

ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی شرائط پر مختلف شعبوں کے آڈٹ کو تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے  ڈاکٹرز، بیوٹی پارلرز اور پینٹ سیکٹر کا آڈٹ شروع کر دیا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق بڑے شہروں میں ڈاکٹرز اور بڑے بیوٹی پارلرز بھی ایف بی آر ریڈار پر آگئے ہیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد میں بڑے ڈاکٹرز کو ایف بی آر نوٹس جاری کرنےکا آغاز کر دیا گیا ہے، تینوں بڑے شہروں میں 250 مہنگے ڈاکٹرز کی آمدن کا آڈٹ ہوگا، پہلے مرحلے میں کراچی،لاہور،اسلام آباد میں 250 مہنگے ڈاکٹرز کی آمدن کا آڈٹ ہوگا۔

ذرائع ایف بی آر کےمطابق بڑے شہروں میں مہنگے بیوٹی پارلرزکو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا، مہنگی کاسمیٹکس فروخت کرنے والوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا، پینٹ انڈسٹری میں بھی ٹیکس چوری، نجی کمپنیاں زد میں آئیں گی،مختلف شعبوں کے آڈٹ کیلئے 600 نجی آڈیٹرز کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

 ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں مزید 200 نجی آڈیٹرز کی بھرتی ہوگی، مجموعی طور پر 2 ہزارنجی آڈیٹرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: دبئی آج 41 ڈگری سینٹی گریڈ کا تجربہ کرے گا، کیونکہ ہفتے کے آخر میں ساحل سمندر کے موافق حالات لاتے ہیں

دبئی پولیس نے دن کے وقت سیفٹی پرسیپشن انڈیکس پر 99.9% کے اسکور کے ساتھ عوامی تحفظ کی نئی تعریف کی

DCT ابوظہبی نے امارات بھر میں سمر کیمپوں کے ساتھ منفرد تجربات سے پردہ اٹھایا