ایک نئی آن لائن پہیلی میں صارفین کو چیلنج کیا گیا ہے کہ کیا آپ 10 سیکنڈ یا اس سے کم وقت میں AI سے تیار شدہ پھل کی تصویر کو شناخت کرسکتے ہیں!
AI کی جانب سے فراہم کی گئی تصاویر پہلی نظر میں حقیقی لگتی ہیں، جس میں لوگ پھل کاٹتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں لیکن ان میں سے ایک تصویر مکمل طور پر AI نے تخلیق کی ہے۔
اس قسم کی تصاویر اتنی حقیقی معلوم ہوتی ہیں کہ انہیں اصل تصاویر کے درمیان پہچاننا اکثر مشکل ہوجاتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ یہ چیلنج صارفین کے لیے نہ صرف دلچسپ ہے بلکہ ان کی مشاہدہ کی آنکھ اور ارتکاز کو بھی پرکھنے والا ہے۔
چیلنج میں حصہ لینے والے افراد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مقابلے سے قبل اسٹاپ واچ استعمال کریں تاکہ بوجھنے کی رفتار اور درستگی کو جانچ سکیں۔
اگر آپ 10 سیکنڈ کے اندر یہ چیلنج مکمل کر لیتے ہیں تو آپ کی نظر واقعی عقاب جیسی تیز ہے۔