لاہور میں دوسری بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز

لاہور: پاکستان میں عالمی باکسنگ کا بڑا ایونٹ ایک بار پھر سج گیا، دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ لاہور میں شاندار انداز میں شروع ہو گئی۔

عالمی سطح کی یہ چیمپئن شپ ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے، جبکہ اس کا اہتمام پاک فوج، حکومتِ پنجاب اور فوجی فرٹیلائزرز کے باہمی اشتراک سے کیا گیا ہے۔

اہم ’’فائٹ فار گلوری‘‘ چیمپئن شپ جناح اسپورٹس کمپلیکس لاہور گیریژن میں کھیلی جائے گی۔

مزید پڑھیں: باکسنگ کے میدان میں بھارت رسوا؛ پاکستانی باکسر نے تاریخ رقم کردی

ایونٹ میں 15 ممالک کے 44 پروفیشنل باکسرز حصہ لے رہے ہیں جن میں 6 پاکستانی اور 38 بین الاقوامی باکسرز مختلف ٹائٹلز کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

امریکہ، برطانیہ، جرمنی، کوریا، آسٹریلیا، آئرلینڈ، فلپائن اور نیدرلینڈز سمیت دیگر ممالک کے باکسرز اور آفیشلز کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی باکسرز کی عالمی کارکردگی کو بھرپور سراہا ہے۔

بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ایک اہم اور احسن قدم قرار دیا جا رہا

ہے۔

Related posts

مسلم کونسل برقہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

ابوظہبی سول ڈیفنس نے ہنگامی تیاریوں کو بڑھانے کے لیے خواتین کے کمیونٹی ریسپانڈر فورم کا آغاز کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر طے شدہ حملہ مؤخر کرنے کا اعلان