جسٹس (ر) یار محمد ناصر گلگت بلتستان کے نگران وزیرِ اعلیٰ مقرر

 اسلام آباد: گلگت بلتستان کے نگران وزیرِ اعلیٰ کا تقرر کر دیا گیا ہے، وفاق نے جسٹس ریٹائرڈ یار محمد ناصر کی بحیثیت نگران وزیرِ اعلیٰ منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ کیلئے مختلف نام زیرِ غور تھے تاہم جسٹس (ر) یار محمد ناصر کو وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اس اہم منصب کیلئے منتخب کرلیا گیا، جس کے بعد دیگر امیدوار اس دوڑ سے باہر ہوگئے۔

مزید پڑھیں: یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا

نگران وزیر اعلٰی یار محمد ناصر کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی اسلام آباد سے جاری کر دیا گیا ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ یار محمد ناصر کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع استور سے ہے۔

نئے نگران وزیر اعلیٰ سے توقع ہے کہ وہ آئندہ انتخابات تک انتظامی امور کی شفاف نگرانی یقینی بنائیں گے۔

Related posts

منصور بن زید نے انسانی سمگلنگ کے جرائم کے لیے خصوصی عدالت قائم کی۔

45 واں شارجہ بین الاقوامی کتاب میلہ 2026 ایکسپو سینٹر شارجہ میں 4-15 نومبر کو مقرر

برانڈ دبئی نے #DubaiDestinations سمر مہم کے سیزن 6 کا آغاز کیا، شہر کے پرکشش مقامات کی نمائش