حرا مانی کو بولڈ تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

حرا مانی کو بولڈ تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

حرا مانی کی بولڈ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے ہنگامہ برپا کردیا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر بولڈ تصاویر شیئرکرنے پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

حرا مانی حالیہ دنوں میں انسٹاگرام پر کافی فعال ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں، تاہم اپنی نئی تصاویر میں انہوں نے بولڈ اسٹائل اپنایا ہوا تھا، جسے کچھ مداحوں نے سراہا تو کچھ نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ نے اپنی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ آپ کا فیشن آپ سے شروع ہوتا ہے، آپ کا اسٹائل آپ کی پہچان ہے۔

کچھ صارفین نے حرا مانی کے اس انداز کو بولڈ اور غیر مناسب قرار دیا اور کہا کہ یہ فیملی آڈینس کے لیے مناسب نہیں۔

کمنٹ سیکشن میں صارفین نے مختلف آراء پیش کیں۔ کچھ نے حرا مانی کے اسٹائل کو باوقار اداکارہ کے امیج سے ہم آہنگ نہیں پایا جبکہ کچھ نے ان پر مغربی فیشن اور ٹرینڈز کی پیروی کا الزام بھی لگایا۔

Related posts

محمد بن راشد نے عوامی خدمات میں اے آئی کو اپنانے کو تیز کرنے کے لیے ‘یو اے ای گورنمنٹ 4.0’ کا آغاز کیا

پی آئی اے سمیت دیگر نجی ایئر لائنز کے مالی نتائج کی تفصیلات سامنے آ گئیں

تدویر گروپ اور الخیل اسکوائر نے ویسٹ مینجمنٹ فریم ورک تیار کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔