پشاور خودکش حملے میں شہید ہونے والے شہداء کی نماز جنازہ ادا

پشاور خودکش حملے میں شہید ہونے والے شہداء کی نماز جنازہ ادا

نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ کےپی، کور کمانڈر پشاور اور عسکری و سول حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پشاور میں خودکش حملے میں شہید ہونے والے شہداء کی نماز جنازہ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز میں ادا کردی گئی ہے۔

نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ کے پی، کور کمانڈر پشاور اور عسکری و سول حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء نے شہداء کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

نمازِ جنازہ کے بعد شہداء کے جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیے گئے جہاں شہداء کی تدفین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ  کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش دھماکا؛ 3 اہلکار شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی جو ملک کی سلامتی اور امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔

نمازِ جنازہ کے اختتام پر ملکی سلامتی، امن اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

Related posts

پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی اور ڈیزل مہنگا

بڑے ایونٹس کی تیاری کے لیے ارشد ندیم نے جنوبی افریقا میں ٹریننگ کا فیصلہ کر لیا

پاکستان میں خام تیل کی پیداوار میں کمی، گیس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ