یمنیٰ زیدی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل – بول نیوز

یمنیٰ زیدی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویڈیو میں یمنیٰ زیدی مزاحیہ انداز میں میک اپ آرٹسٹ سے کہتی ہیں کہ امپورٹینٹ سین ہے، میک اپ لگاؤ!

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں انہیں شوٹنگ کے لیے تیاری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ “بہت اہم سین ہے”۔

ویڈیو میں یمنیٰ زیدی مزاحیہ انداز میں میک اپ آرٹسٹ سے کہتی ہیں کہ امپورٹینٹ سین ہے، میک اپ لگاؤ!

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے دروازہ کھول کر ڈرامائی انداز میں کہا کہ بچاؤ مجھے بچاؤ! جس پر ویڈیو بنانے والا لڑکا ہنستے ہوئے جواب دیتا ہے کیمرہ تو شروع ہونے دے میری ماں۔

مزاحیہ کلپ میں یمنیٰ مزید کہا کہ میں ہوں حسن کی ملکہ اور میک اپ لگاؤ، جس پر جعلی ڈائریکٹر بنے لڑکے کا فوری ردعمل آتا ہے ہاں جاؤ، میک اپ تھوپ کے آؤ!

اداکارہ کی یہ مزاحیہ ویڈیو مداحوں کو خوب محظوظ کررہی ہے اور سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ یمنیٰ زیدی خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیں

Related posts

دبئی پولیس نے ایک سیاح کا فون اس کے آبائی ملک کو واپس کر دیا – شپنگ کی قیمت فون کی قیمت سے زیادہ ہو گئی

خواب دیکھنے والوں سے کمانڈر تک: امارات کی پہلی دو خواتین اماراتی کپتانوں کا سفر

متحدہ عرب امارات کے سائبر سیکیورٹی چیف نے خبردار کیا ہے کہ خاندان آن لائن دفاع کی پہلی لائن ہیں۔