روسی صدر یوکرین سے جنگ بندی کے ٹرمپ امن منصوبے کی حمایت میں سامنے آگئے

 ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین سے جنگ بندی کے لیے صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کو بہترین قرار دے دیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے تصدیق کی ہے کہ اس منصوبے میں روس کے کئی اہم مطالبات کو شامل کیا گیا ہے۔

پیوٹن نے خبردار کیا کہ یوکرین کی جانب سے معاہدے کو مسترد کیے جانے کی صورت میں وہ مزید علاقوں پر قبضہ کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ پیوٹن ملاقات پر ترجمان وائٹ ہاؤس کا صحافی کو اشتعال انگیز جواب

انہوں نے کہا کہ جیسے حال ہی میں یوکرین  کے علاقے کیپیانسک پر قبضہ ہوا، ایسا دیگر اہم علاقوں میں بھی کیا جا سکتا ہے۔

روسی صدر نے یہ بھی کہا کہ امریکی دستاویز میں کچھ ایسی شقیں شامل ہیں جن پر بات چیت کی جا سکتی ہے۔

پیوٹن نے ولادیمیر زیلنسکی کو  پیغام دیاکہ امریکا کا یہ 28 نکاتی امن منصوبہ یوکرین کے لیے حتمی امن معاہدے کی بنیاد بن سکتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو امن معاہدہ قبول کرنے کے لیے جمعرات تک کا وقت دیا ہے۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے