رائزنگ اسٹار ایشیاکپ میں بھارت کو شکست؛ بنگلادیش اے نے فائنل میں جگہ بنالی

رائزنگ اسٹار ایشیاکپ میں بھارت کو شکست؛ بنگلادیش اے نے فائنل میں جگہ بنالی

دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ پاکستان اے اور سری لنکا اے کے میچ کے بعد ہوگا۔

دوحہ: بنگلادیش اے نے بھارت اے کو سپر اوور میں شکست دے کر رائزنگ اسٹار ایشیاکپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلادیش اے نے بھارت اے کو سپر اوور میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز اسکور کیے۔

بھارت اے کو 195 رنز کے تعاقب میں آخری گیند پر 4 رنز درکار تھے لیکن اوور تھرو کی وجہ سے بھارتی بیٹرز نے صرف 3 رنز بنائے اور میچ ٹائی ہوگیا۔ میچ کے فیصلہ کن مرحلے کے لیے سپر اوور کا سہارا لیا گیا۔

بھارت اے کے دونوں بیٹر ابتدائی دو گیندوں پر صفر پر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد بنگلادیش کو فائنل کے لیے صرف ایک رن کا ہدف ملا۔

بنگلادیش نے وائیڈ گیند سے ایک رن بنا کر میچ اپنے نام کیا اور فائنل میں جگہ بنالی جب کہ دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ پاکستان اے اور سری لنکا اے کے میچ کے بعد ہوگا۔

Related posts

آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ ہے، کوئی ملک ٹول یا فیس وصول نہیں کر سکتا ، امریکی وزیر خارجہ

ابوظہبی نے قیدیوں کے لیے نجی رہائش سے متعلق ضابطہ جاری کیا۔

آبنائے ہرمز پر ٹیکس وصولی کی اطلاع ملی تو مذاکرات ختم کر دیں گے، ٹرمپ کی دھمکی