کراچی، اسٹاک مارکیٹ شدید اتار چڑھاؤ کے بعد بھاری مندی پر بند
آج کل کے کاروبار میں مجموعی طور پر 25 کروڑ 13 لاکھ سے زائد حصص کے سودے ہوئے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نے 163,357 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھوا۔
جبکہ دن کی کم ترین سطح 161,853 پوائنٹس رہی۔ آخر کار مندی کے رجحان کے ساتھ کاروبار بند ہوا اور انڈیکس 834 پوائنٹس کی کمی سے 162,102 پوائنٹس پر جا بند ہوا۔ گزشتہ روز یہ انڈیکس 162,936 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
آج کل کے کاروبار میں مجموعی طور پر 25 کروڑ 13 لاکھ سے زائد حصص کے سودے ہوئے جن کی مالیت 17 ارب روپے سے کچھ زیادہ رہی۔
مارکیٹ میں کل 475 کمپنیوں کے شیئرز میں ٹریڈنگ ہوئی جن میں سے صرف 144 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 289 کمپنیوں کے شیئرز گرے، باقی 42 کمپنیوں کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہ ہوئی۔
ماہرین کے مطابق سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتحال، سود کی بلند شرح اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مسلسل سیلنگ کی وجہ سے مارکیٹ پر دباؤ برقرار ہے۔ آئندہ چند سیشنز میں بھی اتار چڑھاؤ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔