شہر قائد میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

شہر قائد میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح سے شہر میں دھند چھائی ہوئی ہے، حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے

شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم، آج مطلع صاف، موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح سے شہر میں دھند چھائی ہوئی ہے، حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا

شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 15.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں اس وقت مشرقی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

کراچی میں سردی کی شدت میں معمولی اضافہ 22 نومبر کے بعد ہونا شروع ہوگا، تاہم آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Related posts

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے

ہانیہ عامر کا خواتین کی کامیابی پر سوال اٹھانے والوں کو کرارا جواب

پی سی بی میں جشنِ آزادی؛ قذافی اسٹیڈیم قومی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا