ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں غیر معمولی اضافہ، اسٹیٹ بینک رپورٹ

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں غیر معمولی اضافہ، اسٹیٹ بینک رپورٹ

کمرشل بینکوں کے ذخائر میں کمی کا رجحان جاری ہے، رپورٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی ذخائر بڑھ کر 19 ارب 73 کروڑ 82 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جو 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 14 ارب 55 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کی سطح پر جا پہنچے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ اضافہ بیرونی ادائیگیوں اور مالیاتی استحکام کے لیے مثبت اشارہ ہے۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ تازہ رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ گھٹ کر 5 ارب 18 کروڑ 67 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

Related posts

جعلی آئی ڈیز سے تنگ بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر مداحوں کو خبردار کردیا

وینٹی لیٹر سے وہیل چیئر تک؛ نمرہ خان نے اپنے مشکل ترین وقت کی داستان سنادی

معروف یوٹیوبر جنید اکرم کا 6 سالہ بیٹے سے ملنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ