ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین سے متعلق مزید دستاویزات جاری کرنے کے بل پر دستخط کر دیے – بول نیوز

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین سے متعلق مزید دستاویزات جاری کرنے کے بل پر دستخط کر دیے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق بل پر دستخط خاموشی سے کیے گئے ہیں، جس کے بعد مختلف وفاقی ایجنسیوں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ ایپسٹین کیس کی غیرمنظرعام پر موجود فائلیں جاری کریں۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اسی ہفتے روس–یوکرین امن منصوبے کی بھی خاموشی سے منظوری دی ہے۔

اس نئے امن منصوبے کی قیادت امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو ووٹکوف کر رہے ہیں، جنہوں نے روسی سفیر اور یوکرینی صدر کے سیکیورٹی ایڈوائزر سے ابتدائی بات چیت بھی مکمل کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ کے خاتمے سے متعلق 28 نکات پر مشتمل مجوزہ پلان میں یوکرین میں امن، سیکیورٹی گارنٹیز، یورپی سلامتی، اور امریکہ کے روس و یوکرین سے مستقبل کے سفارتی تعلقات جیسے اہم معاملات شامل ہیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات نے میڈیا سیکٹر میں 15,000 لائسنس یافتہ مواد تخلیق کاروں کو نشانہ بنایا

پاکستان کی فضائی تاریخ میں 180 ارب کی میگا ڈیل، پی آئی اے مکمل طور پر نجی ملکیت کے سپرد

اولمپکس کی 128 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کرکٹ کے مینز اور ویمنز ایونٹس بھی شامل