شہر قائد میں راتیں خنک، دن میں بدستور گرمی برقرار – بول نیوز

شہر قائد میں راتیں خنک،  دن میں بدستور گرمی برقرارہے، تاہم  آج مطلع صاف، موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج صبح سے ہی شہر میں دھند چھائی ہوئی ہے، اورحد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے۔

شہرقائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں اس وقت مشرقی سمت سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جبکہ آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Related posts

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

ویلز سے ڈرا کے بعد پاکستان کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات معدوم