سجل علی کی نئی تصاویر وائرل؛ ماہرہ خان بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں – بول نیوز

سجل علی کی نئی تصاویر وائرل؛ ماہرہ خان بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سجل علی نے چند نئی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ ریسٹورنٹ میں خوشگوار موڈ میں بیٹھی نظر آرہی ہیں۔

پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی کی تازہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، جنہیں دیکھ کر ماہرہ خان سمیت کئی فنکاروں نے بھی تعریف کی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سجل علی نے چند نئی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ ریسٹورنٹ میں خوشگوار موڈ میں بیٹھی نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ کی ان تصاویر پر مداحوں کے ساتھ ساتھ شوبز شخصیات نے بھی ردِعمل دیا، معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سجل کی پوسٹ پر ’یاہ بے بی‘ کا کمنٹ کیا جبکہ سجل کی بہن صبور علی نے محبت بھرے انداز میں ’واہ‘ لکھ کر داد دی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی سجل علی کی تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور تبصروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

Related posts

آخری وسل کے بعد کی کہانی

سنیتا مارشل نے متنازع پوڈ کاسٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی

ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں پر رجب بٹ کا بڑا بیان سامنے آگیا