خیبرپختونخوا میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں؛ 4 دہشت گرد ہلاک – بول نیوز

خیبرپختونخوا میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں؛ 4 دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گرد متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی ہیں جن میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک خارجی دہشت گرد ہلاک کیا گیا۔ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام اور ذا کر خیل میں دو دیگر خارجی دہشت گرد مارے گئے۔ اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اور دہشت گرد کو ہلاک کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ ہلاک شدہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز ’’عزمِ استحکام‘‘ وژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Related posts

ابوظہبی میں سر پر جڑواں بچوں کو الگ کرنے کے لیے خطے میں اپنی نوعیت کی پہلی سرجری

90 مالیاتی ادارے 99% نجی شعبے کے کارکنوں کی تنخواہوں پر عملدرآمد کرتے ہیں، ماہانہ اجرت کی منتقلی 37 بلین درہم سے زیادہ ہے۔

1.2 ملین گاڑیاں روزانہ شارجہ-دبئی سڑکوں کا استعمال کرتی ہیں۔