پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائزز کے ناموں پر اتفاق کرلیا گیا – بول نیوز

پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائزز کے ناموں پر اتفاق کرلیا گیا

ملتان سلطانز کے ساتھ پی ایس ایل منیجمنٹ کے معاملات اب تک حل نہیں ہوسکے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں دو نئی ٹیموں کے نام طے پاگئے ہیں جو بالترتیب گلگت اور فیصل آباد سے منسوب ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں بالترتیب گلگت اور فیصل آباد سے منسوب ہوں گی۔  نئے سیزن میں یہ ٹیمیں شائقین کو مزید جوش و خروش فراہم کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، سیالکوٹ، مظفرآباد اور حیدر آباد کی فرنچائزز اس ریس سے باہر ہوگئی ہیں۔ اس کے علاوہ ملتان سلطانز کے ساتھ پی ایس ایل منیجمنٹ کے معاملات اب تک حل نہیں ہوسکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ نئے مالکان کی تلاش کے لیے ملتان سلطانز فرنچائز کو بھی بڈ میں جانے کا امکان ہے تاکہ ٹیم کی اونرشپ نئے سرمایہ کاروں کے حوالے کی جاسکے۔

پی ایس ایل منیجمنٹ کی کوشش ہے کہ نئے سیزن کے آغاز سے پہلے تمام معاملات طے پاجائیں تاکہ لیگ کی رونق اور شائقین کی دلچسپی برقرار رہے۔

نئی فرنچائزز کے شامل ہونے سے پی ایس ایل کے مقابلے مزید دلچسپ اور متحرک ہونے کی توقع ہے جب کہ ملتان سلطانز کی مستقبل کی اونر شپ پر سب کی نگاہیں مرکوز ہیں۔

Related posts

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے

ہانیہ عامر کا خواتین کی کامیابی پر سوال اٹھانے والوں کو کرارا جواب