زیر التوا مقدمات کم کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے ہزاروں کیسز آئینی عدالت منتقل – بول نیوز

زیر التوا مقدمات کم کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے ہزاروں کیسز آئینی عدالت منتقل

سپریم کورٹ سے آئینی عدالت کو اب تک 22 ہزار سے زائد مقدمات منتقل کیے جا چکے ہیں۔

اسلام آباد: زیر التوا مقدمات کو کم کرنے کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان سے ہزاروں کیسز وفاقی آئینی عدالت میں منتقل کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کو مقدمات کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے اور سپریم کورٹ سے آئینی عدالت کو اب تک 22 ہزار سے زائد مقدمات منتقل کیے جا چکے ہیں۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ آرٹیکل 184/3 کے تحت دائر تمام مقدمات اور نظرثانی کی درخواستیں آئینی عدالت کو منتقل کی گئی ہیں۔

اسی طرح آرٹیکل 199 کے تحت ہائی کورٹ سے جاری فیصلوں کے خلاف اپیلیں بھی آئینی عدالت کو منتقل کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئینی عدالت کو منتقل ہونے والے مقدمات کی تعداد مستقبل قریب میں 25 ہزار سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

Related posts

بولڈ ڈریسنگ پر مائرہ خان سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں

ایمان فاطمہ کے ساتھ ندیم نانی والا کی ویڈیو وائرل؛ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

نمرہ خان اور زین حامد کی راہیں جدا، بالآخر طلاق کی تصدیق ہوگئی