روجھان: پنجاب کے ضلع راجن پور کے علاقے تھانہ روجھان سے تقریباً 2 کلومیٹر کے فاصلے پر کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پانچ نوجوانوں کو اغوا کر لیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق مغوی نوجوان موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ مسلح ڈاکوؤں نے انہیں گن پوائنٹ پر روک کر کشتی پر بٹھایا اور کچے کے علاقے کی طرف لے گئے۔
مزید پڑھیں: پنجاب پولیس کا کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال
اغوا ہونے والوں میں قاضی چاند، ملک نیک، شکیل آرائیں، شبیر آرائیں اور اکرم آرائیں شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، تاہم ڈاکو مغویوں کو کشتیوں کے ذریعے کچے کی طرف لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس نے مغویوں کی بازیابی کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔