امریکا نے سعودی عرب کیلئے بڑے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی – بول نیوز

امریکا نے سعودی عرب کیلئے بڑے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی

امریکا اور سعودی عرب نے تاریخی اے آئی معاہدے پر بھی باضابطہ دستخط کر دیے ہیں۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے ایک بڑے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی ہے، جس میں جدید ترین اسلحہ اور دفاعی ٹیکنالوجی کی فراہمی شامل ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق دفاعی پیکیج میں ایف-35 لڑاکا طیاروں کی فراہمی، امریکا سے تقریباً 300 ٹینکوں کی خریداری اور اور دیگر دفاعی آلات کی فراہمی کے معاہدے طے پا گئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں تعاون پر مبنی ایم او یوز پر بھی اتفاق ہوا ہے جن میں ول نیوکلیئر تعاون، مصنوعی ذہانت (AI) میں شراکت اور دیگر اسٹریٹجک شعبے شامل ہیں۔

امریکا اور سعودی عرب نے تاریخی اے آئی معاہدے پر بھی باضابطہ دستخط کر دیے ہیں، جسے دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Related posts

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

ویلز سے ڈرا کے بعد پاکستان کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات معدوم