سید مونس رضا  بول نیوز کا حصہ بن گئے

سید مونس رضا  بول نیوز کا حصہ بن گئے ۔ بول نیوز کے مطابق  سید مونس رضا  بطور سینئر نیوز  اینکر کے بول نیوز پر دکھائی دیں گے۔

مونس رضا صحافت اور ابلاغ کی دنیا  کا اہم نام ہیں ۔  وہ مختلف صحافتی اداروں اور ٹی وی چینلز سے واستہ رہ چکے ہیں ۔

سید مونس رضا پاکستانی صحافت میں ایک تجربہ کار آواز!

20 سال کے مؤثر تجربے کے ساتھ ، سید مونس رضا ایک انتہائی معزز صحافی اور سینئر اینکر کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔

الیکٹرونک جرنلزم میں مونس رضا انتہائی اعلیٰ مہارت  رکھتے ہیں ، وہ مستند خبریں منظر عام پر لانے  اور ناظرین تک پہچانے کا فن بہت اچھی طرح جانتے ہیں ۔

اس کے علاوہ وہ حالات حاضرہ کے شوز کی میزبانی، متحرک آؤٹ ڈور لائیو نشریات انجام دینے اور اہم قومی مسائل پر میراتھن ٹرانسمیشنز بھی کرچکے ہیں ۔

مونس رضا نے 2008 سے 2023 تک پاکستان کے تمام عام انتخابات کی نشریات کا ایک اہم  سنگ میل بھی عبور کر چکے ہیں ۔

Related posts

جعلی آئی ڈیز سے تنگ بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر مداحوں کو خبردار کردیا

وینٹی لیٹر سے وہیل چیئر تک؛ نمرہ خان نے اپنے مشکل ترین وقت کی داستان سنادی

معروف یوٹیوبر جنید اکرم کا 6 سالہ بیٹے سے ملنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ